بلوچستان،تخریب کاری کا منصوبہ ناکام،ٹریکٹر سے بارودی مواد برآمد،ملزمان گرفتار

برآمد کئے گئے بارودی مواد میں 40دیسی ساختہ بم ،54تھیلے بارود،7تھیلے ڈیٹونیٹر شامل تھا ،ترجمان ایف سی

اتوار 14 فروری 2016 11:27

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 فروری۔2016ء ) بلوچستان میں تخریب کاری کابڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا،پاک افغان سرحدی علاقے پنجپائی میں ٹریکٹر سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا گیا جبکہ دو ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف سی کے مطابق ایف سی نے بلوچستان میں تحریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا ، چاغی میں پاک افغان سرحدی علاقے پنجپائی میں ٹریکٹر سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمدکرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان فرنٹئیرکور بلوچستان کے مطابق ایف سی کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پر چاغی میں پاک افغان سرحدی علاقے پنجپائی میں ٹریکٹر سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرکے دو ملزمان کوگرفتارکرلیا،برآمد کئے گئے بارودی مواد میں 40دیسی ساختہ بم ،54تھیلے بارود،7تھیلے ڈیٹونیٹر شامل تھا ،ترجمان ایف سی کے مطابق یہ بارودی مواد تخریب کاری کیلئے اندرون صوبہ منتقل کیا جانا تھا۔

متعلقہ عنوان :