Live Updates

اربوں روپے کی کرپشن میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کے شامل ہونے کے شواہد موجود ہیں، تحریک انصاف کے کئی وزراء اور ممبران اسمبلی کے خلاف کرپشن پر تحقیقات ہو رہی ہے ،سابق ڈی جی احتساب کمیشن خیبر پختونخواہ جنرل ( ر) حامد خان کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 13 فروری 2016 23:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13فروری۔2016ء) سابق ڈائریکٹر جنرل احتساب کمیشن خیبر پختونخواہ جنرل ( ر) حامد خان نے کہا ہے کہ اربوں روپے کی کرپشن میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کے شامل ہونے کے شواہد ہیں ۔ تحریک انصاف کے کئی وزراء اور ممبران اسمبلی کے خلاف کرپشن پر تحقیقات ہو رہی ہے ۔ خیبر پختونخواہ کے کئی حاضر سروس اور سابق بیورو کریٹس کے کرپشن سکینڈلز کی تحقیقات جاری ہے ۔

وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کچھ ایسے کیسز وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے شیئر کیے تھے جن کا ان سے تعلق تھا کچھ ایم پی ایز کے خلاف بھی انکوائریاں چل رہی ہیں جنرل ( ر) حامد خان نے کہا کہ معصوم شاہ اور ایکسیئن پرویز کے خلاف انکوائری جاری تھی جس سے ہمیں روکا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر اعلیٰ کو کوئی سوالنامہ نہیں بھیجا۔

حاضر سروس اور ریٹائرڈ بیورو کریٹس کے خلاف کارروائیاں چل رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دعوے درست نہیں ہیں کہ خیبر پختونخواہ میں کرپشن ختم ہو گئی ہے بلکہ یہاں تمام وزراء اور مشیر کسی نہ کسی قسم کی کرپشن میں ملوث ہیں ۔حامد خان نے کہا کہ احتساب کمیشن کے آئین میں حالیہ ترمیم کے حوالے سے عمران خان سے بھی بات کی مگر اس کے باوجود یہ ترمیم لائی گئی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے استعفیٰ دینے کے بعد کسی نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا بلکہ لگتا ہے میرے جانے پر ان سب کو بہت خوشی ہوئی ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات