Live Updates

دھرنے کے دنوں میں شہرت حاصل کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے معروف کارکن عدنان آفریدی انتقال کر گئے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 13 فروری 2016 22:47

دھرنے کے دنوں میں شہرت حاصل کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے معروف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13فروری۔2016ء) دھرنے کے دنوں میں شہرت حاصل کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے معروف کارکن عدنان آفریدی انتقال کر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف کارکن عدان آفریدی انتقال کر گئے ہیں۔ عدنان آفریدی نے دھرنے کے دنوں میں کافی شہرت حاصل کی تھی۔

(جاری ہے)

عدنان آفریدی دونوں ٹانگوں سے معذور ہونے کے باوجود تحریک انصاف کے اسلام آباد میں دیے جانے والے دھرنے میں باقائدگی سے روزانہ شرکت کرتے تھے۔

عدںان آفریدی کا تعلق خیبرایجنسی سے تھا جبکہ وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ ان کا انتقال ہفتے کے روز راولپنڈی کے سی ایم ایچ ہسپتال میں ہوا۔ ان کا نمازِ جنازہ کل دن ١١ بجے خیبرایجنسی میں ادا کیا جائے گا ۔ عدنان کے انتقال پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سمیت دیگر اعلی قیادت نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور ان کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات