کراچی میں میاں بیوی کی ویڈیو چیٹ ریکارڈ کرکے بلیک میل کرنے والا کیبل انٹرنیٹ آپریٹر گرفتار

muhammad ali محمد علی ہفتہ 13 فروری 2016 22:13

کراچی میں میاں بیوی کی ویڈیو چیٹ ریکارڈ کرکے بلیک میل کرنے والا کیبل ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13فروری۔2016ء) کراچی میں میاں بیوی کی ویڈیو چیٹ ریکارڈ کرکے بلیک میل کرنے والا کیبل انٹرنیٹ آپریٹر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی میں لوگوں کو بلیک میل کرنے والے ایک انٹرنیٹ آپریٹر کو گرفتار کر لیا ہے۔ کیبل آپریٹر ایک میاں بیوی کی ویڈیو کال ریکارڈ کر کے اسے انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دے کر ان سے 20ہزارروپے بھتہ وصول کر چکا تھا۔ تاہم متاثرہ خاتون کی جانب سے رینجرز کو شکایت درج کروانے پر کیبل آپریٹر کو گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :