لاہور پریس کلب نے رواں سال کیلئے 5کروڑ 29لاکھ 13ہزار روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی

سالانہ آمدن کا تخمینہ 5کروڑ 37لاکھ 50ہزار روپے‘ غیر ترقیاتی اخراجات پر 2کروڑ 71لاکھ 13ہزار روپے‘ترقیاتی اخراجات پر 2کروڑ 58لاکھ روپے خرچ ہونگے

ہفتہ 13 فروری 2016 22:04

لاہور۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 فروری۔2016ء) لاہور پریس کلب نے سال 2016ء جنوری تا دسمبر کیلئے 5کروڑ 29لاکھ 13ہزار روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی ۔بجٹ پریس کلب کے خزانچی ظہیر بابر نے ہفتہ کے روز پیش کیا جسے کلب کی جنرل کونسل نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔صدر لاہور پریس کلب شہباز میاں‘سیکرٹری شاداب ریاض‘نائب صدر عبدالمجید ساجد اور گورننگ باڈی کے اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

بجٹ اعداد و شمار کے مطابق لاہور پریس کلب کی سالانہ آمدن کا تخمینہ 5کروڑ 37لاکھ 50ہزار روپے لگایا گیا ہے جن میں غیر ترقیاتی اخراجات پر 2کروڑ 71لاکھ 13ہزار روپے جبکہ ترقیاتی اخراجات پر 2کروڑ 58لاکھ روپے خرچ ہونگے لہٰذا سرپلس آمدن کا تخمینہ 8لاکھ 37ہزار روپے لگایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور پریس کلب کو 2016ء کے دوران جن مختلف مدات کے ذریعے آمدن کا حصول متوقع ہے ان میں فکسڈ ڈیپازٹ کی مد میں 35لاکھ روپے ‘ ریٹرن آن انوسٹمنٹ کی مد میں 3لاکھ روپے علاوہ ازیں امداد کی مختلف مدات میں حکومتی امداد کے ذریعے 35لاکھ روپے نجی و دیگر امدادوں کے ذریعے 2کروڑ روپے حاصل ہونگے نیز ہورڈنگ بورڈز کی مد میں ایک کروڑ 25لاکھ روپے ‘ پریس کانفرنسز و سیمینارز کی مد میں 40لاکھ روپے ‘ کیفے ٹیریا سے 60لاکھ روپے ‘ سالانہ ممبر شپ کی فیس کی مد میں 24لاکھ 50ہزار روپے ‘ ہاوٴسنگ کالونی کی این او سی فیس کی مد میں 50لاکھ روپے حاصل ہونگے جس کا مجموعی تخمینہ 5کروڑ 37لاکھ 50ہزار روپے لگایا گیا ہے اسی طرح 18جنوری سے 31دسمبر 2016ء تک لاہور پریس کلب کے غیر ترقیاتی اخراجات پر کل 2کروڑ 71لاکھ 13ہزار روپے خرچ ہونگے جن میں کلب سٹاف کی تنخواہیں ‘ بجلی و ٹیلی فون کے بل ‘ کمپیوٹر اسیسریز ‘ پریس کانفرنسز و سیمینارز ‘ پرنٹنگ و اسٹیشنری ‘ممبران کیلئے ایس ایم سروسز سیکورٹی ‘ بینک وید ہولڈنگ چارجز ‘ نیوز پیپرز (ہاکرز چارجز)‘ مرمت ‘ خریداری ‘ پریس کلب پر پینٹ اور بجلی کی اشیاء کی خریداری ‘ سینی ٹیشن اخراجات ‘ الیکشن اخراجات ‘ صحافی کالونی کے سٹاف و سیکورٹی کے اخراجات ‘ کیفے ٹریا فوڈ اخراجات شامل ہیں۔

اسی طرح رواں سال لاہور پریس کلب کے سالانہ ترقیاتی پروگرامز (اے ڈی پی)کی مد میں 2کروڑ 58لاکھ روپے خرچ ہونگے جن میں انشورنس پریمیم کی مد میں 65لاکھ ‘ لائبریری کی اپ گریڈیشن /ڈیجٹلائزیشن‘ فیض احمد فیض آڈیٹوریم کو فنکشنل بنانے سمیت دیگر اخراجات شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :