اسلامی جمعیت طلبہ اسلام آباد کے زیر اہتمام اجتماع ارکان برائے تقسیم کار کا انعقاد

ہفتہ 13 فروری 2016 22:02

اسلام آباد ۔ 13 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 فروری۔2016ء) اسلامی جمعیت طلبہ اسلام آباد کے تحت اجتماع ارکان برائے تقسیم کار دفتر اسلامی جمعیت طلبہ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجتماع ارکان نے صہیب عثمان کو سیکرٹری جنرل مقرر کیا ہے،جبکہ راجہ ارسلان احمد کو سیکرٹری اطلاعات اور حامد رحیم کو مہتمم بیت الما ل مقرر کیا ہے۔

راجہ ارسلان احمد سیکرٹری اطلاعات کے مطابق بی ایس کے طالبعلم برادرعبداللہ شہباز کو انچارج سوشل میڈیا ، ایل ایل بی کے طالبعلم برادرگوہر رحمان کو انچارج شعبہ پبلک ریلیشنز(PR)،ایم فل کے طالبعلم برادرآزاد احمد وٹو کو انچارج شعبہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ،عثمان ہارون کو انچارج شعبہ تنظیم ،بی ایس کے طالبعلم برادرراجہ ارسلان احمد کو ناظم علاقہ کالجزبی ایس کے طالبعلم برادرمصعب شبیر کو سیکرٹری جنرل بزم پیغام اسلام آبادایم فل کے طالبعلم برادرفیض ربانی کو ناظم جامعہ قائد اعظم ،بی ایس کے طالبعلم برادرفضل احد کو ناظم جامعہ وفاقی اردو ،بی ایس کے طالبعلم برادر شمس الحق کو ناظم ہاسٹلز،معتصم خاکوانی کو صدر بزم پیغام اسلام آباد ،بلال نظر کو صدر سکولز بزم پیغام اسلام آباد،محمد مصیب خا کوانی کو مہتمم دفتر،بی ایس کے طالبعلم برادر اواب الٰہی کو ناظم علاقہ شمالی،بی ایس کے طالبعلم برادر نعمان ستی کو ناظم علاقہ البدر زون،بی ایس کے طالبعلم برادر محمد سلیمان کو ناظم علاقہ جنوبی ،بی ایس کے طالبعلم برادر عبداللہ عزام کو ناظم علاقہ وسطی ،اے سی سی اے کے طالبعلم برادر مجاہد حسین بلوچ کو ناظم علاقہ بہارہ کہو،بی ایس کے طالبعلم برادر احمد فراز کو ناظم علاقہ سوسا ئیٹیز،بی ایس کے طالبعلم عبداللہ سرفراز کو ناظم علاقہ غربی مقرر کیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ پلاننگ کمیٹی برائے سیشن 2017-2016 اسلامی جمعیت طلبہ اسلام آباد کے انچارج عبداللہ عزام جبکہ معاونین برادر عبداللہ سرفراز،برادر فضل احد،تصور کاظمی ہوں گئے۔اجتماع ارکان نا ظم سلامی جمعیت طلبہ اسلام آباد راجہ عمیر کی زیرصدارت ہوا۔بعدازاں نو منتخب ناظمین نے حلف نظامت پڑھا۔ا س کے علاوہ ناظمین یونٹ اور حلقہ جات کا تقرر بھی کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :