حیادار معاشرتی نظام کے لئے اسلامی تہذیب سے وابستگی نا گزیر ہے، زبیر فارو ق خان
ہفتہ 13 فروری 2016 22:01
اسلام آباد ۔ 13 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 فروری۔2016ء) جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد کے امیر زبیر فارو ق خان نے کہا ہے کہ نسل نو کی تربیت اور ایک اعلیٰ ومنظم ،پاکیزہ اور حیادار معاشرتی نظام کے لئے اسلامی تہذیب سے وابستگی نا گزیر ہے۔ معاشرے میں بڑھتے ہوئے اخلاقی جرائم اور بے راہ روی کے اسباب تلاش کرنے اور شرم و حیا،عفت و عصمت اور غیرت و حمیت کے اوصاف کو فروغ دینے کے لیے مناسب اقدامات کی ضرورت ہے۔
اسلامی تہذیب ہی معاشرے اور خاندان کی فلاح وبقا کی ضامن ہے، لہٰذا اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے معاشرے کی تمام اکائیوں کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا تاکہ پاکستان صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی مملکت بن جائے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے یو م حیاء کے مو قع پر اپنے ایک بیان میں کیا ۔(جاری ہے)
زبیر فارو ق خان نے کہا ملک میں بڑے پیمانے پر مسلم معاشرے کی بنیادی قدروں کو بدل کر ہندوانہ اور مغربی تہذیبی رنگ میں ڈھالنے کی کوشش کی جارہی ہے اور آزادیٴ اظہار رائے اور میڈیا کی آزادی کے نام پر ملک میں فحاشی و عریانی کو فروغ دیا جارہاہے ۔
اگر ملک میں بڑھتی ہوئی مغربی تہذیبی یلغار کے آگے بند باندھنے کی کوشش نہ کی گئی تو نہ صرف ہمارا خاندانی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجائے گا بلکہ ہماری نئی نسل اسلامی تہذیب سے بے گانہ ہوجائے گی ۔انھوں نے کہا کسی بھی قوم کی بقاء اور شناخت اس کی تہذیبی قدریں ہی ہوتی ہیں ۔ قومیں اسی وقت مٹتی اور فنا ہوتی ہیں جب ان کی تہذیبی شناخت مٹ جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ طاغوتی قوتیں اسلامی تہذیب اور قدروں کے خلاف سرگرم عمل ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.