ٹی وی چینلوں میں اضافے کے باوجود ریڈیو پاکستان کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، پیر اسلم بودلہ

ہفتہ 13 فروری 2016 21:50

اسلام آباد ۔ 13 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئر مین پیر اسلم بودلہ نے کہا ہے کہ ٹی وی چینلوں میں اضافے کے باوجود ریڈیو پاکستان کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

1965کی جنگ اور قدرتی آفات میں قومی نشریاتی ادارے کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے اسلم بودلہ نے کہا کہ ٹی وی چینل آنے کے باوجود مختلف مسائل پر عوام کے مابین آگاہی پھیلانے میں ریڈیو پاکستان کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ جہاں دیگر میڈیا کی رسائی ممکن نہیں،ریڈیو پاکستان وہاں بروقت پہنچ جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :