شارجہ میں 2 ٹریفک حادثات میں ایک پاکستانی جاں بحق ، 3افراد زخمی

ہفتہ 13 فروری 2016 21:27

شارجہ میں 2 ٹریفک حادثات میں ایک پاکستانی جاں بحق ، 3افراد زخمی

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء ) متحدہ عرب امارت کے شہر شارجہ میں 2 ٹریفک حادثات میں ایک پاکستانی جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ۔ایک خلیجی اخبار کے مطابق شارجہ میں دو ٹریفک حادثات میں پاکستانی شہری جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پہلا حادثے میں گاڑی السجاجا روڈ پر الٹنے سے 20 سالہ پاکستانی شہری موقع پر جاں بحق جبکہ دو افرا د شدید زخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں ایک پاکستانی اور دوسرا تائیوان کا شہری ہے جنھیں القاسم اور الکویتی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ مرنے والے شخص کی لاش القاسم ہسپتال بھجوادی گئی ۔ایک دوسرے حادثے میں 21سالہ پاکستانی شہری اس وقت زخمی ہوگیا جب اسکی کار کنکریٹ کے ایک بیرئیر سے ٹکرا گئی ۔

متعلقہ عنوان :