دہشت گردی کیخلاف جنگ جیتنے کیلئے آخری حد تک جائیں گے: وزیر داخلہ چوہدری نثار

muhammad ali محمد علی ہفتہ 13 فروری 2016 21:22

دہشت گردی کیخلاف جنگ جیتنے کیلئے آخری حد تک جائیں گے: وزیر داخلہ چوہدری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13فروری۔2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ جیتنے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہم آخری حد تک جائیں گے۔ داعش کا اپنی اصل شکل میں پاکستان میں کسی قسم کا کوئی وجود نہیں ہے۔ داعش ایک عرب کی تنظیم ہے۔

کچھ تنظیمیں داعش کا نام استعمال کرکے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

ان تنظیموں کیخلاف بھرپور کاروائی کی جا رہی ہے جبکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ ہم جیت رہے ہیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ کچھ سیاستدانوں کو ان سے ذاتی مسئلہ ہے۔ جب بھی کوئی حادثہ یا واقعہ رونما ہوتا ہے تو یہ لوگ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے کی بجائے مجھ پر ذاتی حملے شروع کر دیتے ہیں۔ تاہم مجھے ان تمام لوگوں کی مخالفت سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ایم کیو ایم کے مقتول رہنبما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کیس کے حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اس کیس کی تحقیقات آگے بڑھ رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :