بی آئی ایس پی کے فنڈز کو 40ارب سے بڑھا کر105ارب روپے کر دیا گیا ہے

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کابیان

ہفتہ 13 فروری 2016 21:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی کے فنڈز کو 40ارب سے بڑھا کر105ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ ہفتہ کو وزارت خزانہ کی جانب سے بی آئی ایس پی سے استفادہ کرنے والے افراد کے وظیفے میں 800روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر خزانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پروگرام سے استفادہ کرنے والے افراد اب 18ہزار800روپے سالانہ وصول کریں گے، وظیفے میں اضافے کا فیصلہ وزیراعظم نواز شریف سے مشاورت اور مہنگائی کو مدنظر رکھ کر کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وظیفے کی آئندہ قسط کے ساتھ بقایا جات بھی ادا کئے جائیں گے، حکومت معاشرے کے پسے طبقے کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، بی آئی ایس پی کے فنڈز کو 40ارب سے بڑھا کر105ارب روپے کر دیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :