پاکستان افغانستان کے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ،باہمی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی ا فغانستان کے نامزد سفیر حضرت عمر زخیل وال سے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 13 فروری 2016 21:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور باہمی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتا ہے۔ ہفتہ کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے افغانستان کے سفیر حضرت عمر زخیوال نے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے افغان سفیر کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مواصلاتی رابطوں کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستانافغانستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ملکوں کی قیادت باہمی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتی ہے۔ افغان سفیر نے کہا کہ دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کیلئے تمام توانائیاں بروئے کار لائی جائیں گی، دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے کے بہت مواقع ہیں۔