وزیراعظم کا پی آئی اے کے جاں بحق ملازمین کے ورثاء کیلئے 25،25لاکھ اور زخمیوں کیلئے 5لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان

جاں بحق افراد کے لواحقین میں سے ایک ، ایک فرد کوقومی ادارے میں ملازمت بھی دی جائے گی حکومت پی آئی اے ملازمین کے قتل کی تحقیقات کاجائزہ لیتی رہے گی،وزیر اعظم

ہفتہ 13 فروری 2016 21:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے پی آئی اے کے احتجاجی مظاہرے کے دوران جاں بحق ملازمین کے ورثاء کیلئے 25،25لاکھ اور زخمیوں کیلئے فی کس 5لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا، جاں بحق ملازمین کے خاندان میں سے ایک ایک کو پی آئی اے میں ملازمت دینے کا بھی اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے ہفتہ کو قومی ایئر لائن کے جاں بحق 2ملازمین کے ورثاء اور زخمیوں کیلئے امداد کا اعلان کر دیا، جاں بحق ملازمین کے ورثاء کو 25لاکھ روپے فی کس اور دونوں خاندانوں کے ورثاء میں سے کسی ایک ایک کو پی آء یاے میں ملازمت بھی دی جائے گی۔

وزیراعظم نے زخمیوں کیلئے 5,5لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت پی آئی اے ملازمین کے قتل کی تحقیقات کاجائزہ لیتی رہے گی، ملازمین کے اہلخانہ کو تحقیقات میں پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ملازمین کا جاں بحق ہونا خاندان کیلئے ہی نہیں بلکہ ادارے کا بھی نقصان ہے

متعلقہ عنوان :