اسلام آباد پولیس کی کارروائی،مختلف جر ائم میں ملو ث 6ملزمان گرفتار

ہفتہ 13 فروری 2016 20:27

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء) پولیس نے مختلف جر ائم میں ملو ث 6ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مسروقہ کر ولا کا ر ، 10لیٹر شراب ، اسلحہ معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے،مزید تفتیش جا ری ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے کر یک ڈاؤ ن کے دوران تھا نہ کو رال پولیس نے ملزم عامر شہزاد کو گرفتار کرکے اس سے 10لیٹر شراب بر آمد کرلی۔

تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے گرفتار ملزم گلفا م کے انکشاف ونشا ند ہی پر پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ تھا نہ نو ن پولیس نے ملزم نصر اﷲ کے قبضہ سے کر ولا کا ر رجسٹر یشن نمبر BBQ-343قبضہ پولیس میں لے کر لیبا ر ٹر ی کر وانے پر ٹمپر ڈ پا ئی گئی جبکہ مزید تصد یق کر وانے پر تھا نہ تیمو ریہ کر اچی کی مسروقہ پا ئی گئی ۔

(جاری ہے)

تھا نہ تر نو ل پولیس نے بغیر اجا زت ڈیزل و پٹر ول فروخت کر نے پر دو ملزمان سہیل احمد اورمحمد یا ر کوگرفتار کر لیا۔

ملزمان کے خلا ف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ، جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران دوپیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نے پویس ٹیم کی اس ا علیٰ کارکردگی پر نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ او ز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ ایسے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :