تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیر اہتمام آج داتا دربار سے اسمبلی ہال تک محبت رسول مارچ ہوگا

ہفتہ 13 فروری 2016 20:26

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء) تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیر اہتمام قانون ناموس رسالت میں ممکنہ تبدیلی اور پاکستان کے اسلامی تشخص کے خلاف ہونیوالی سازشوں کے خلاف آج 14فروری دوپہر ایک بجے داتا دربار سے اسمبلی ہال تک محبت رسول مارچ ہوگا۔ مارچ کی قیادت سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا ، پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری ، مفتی محمد اقبال چشتی ، صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی، راغب حسین نعیمی ، مفتی محمد خان قادر ی، پیر میاں محمد حنفی سیفی ، صاحبزادہ رضائے مصطفی نقشبندی ، مولانا محمد علی نقشبندی ، مفتی محمد حسیب قادری ، مفتی محمد عمران حنفی ، علامہ نعیم جاوید نوری اور دوسرے رہنما کریں گے۔

محبت رسول مارچ میں سنی اتحاد کونسل ، سنی تحریک ، جماعت اہلسنّت ، انجمن طلباء اسلام ، نعیمین ایسوسی ایشن سمیت اہلسنّت کی تمام جماعتوں کے عہدیداران وکارکنان شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

مارچ کیلئے تیاریاں اور رابطے مکمل کرلئے گئے ہیں۔ تحفظ ناموس رسالت محاذ کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد علی نقشبندی نے کہا ہے کہ محبت رسول مارچ میں کو ئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی ۔ مارچ کے شرکاء حضور کے ساتھ والہانہ محبتوں کا اظہار کریں گے اور قانون ناموس رسالت کے حق میں آواز اٹھائیں گے۔پاکستان کو سیکولر سٹیٹ بنانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :