عوام کے تعاون کے بغیر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی ممکن نہیں‘پریس اور عوام کے تعان سے جرائم پیشہ افراد کیخلاف موثر کاروائی کرکے قانون کا بول بالا کیا ‘جہاں سیکیورٹی ادارے جاگتے ہیں وہاں جرائم پیشہ لوگ علاقہ کا رخ تبدیل کرلیتے ہیں

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر شہزاد اکبر کاپیرمحل میں کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب

ہفتہ 13 فروری 2016 20:12

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء ) عوام کے تعاون کے بغیر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی ناممکن ہے پریس اور عوام کے تعان سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کاروائی کرکے قانون کا بول بالا کیا جہاں قانون نافذ کرنے سوالے ادارے جاگتے ہیں وہاں جرائم پیشہ لوگ علاقہ کا رخ تبدیل کرلیتے ہیں ان خیالات کااظہار ڈاکٹر شہزاد اکبر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ہمراہ ڈی ایس پی کمالیہ پیرمحل رانا خالد رشید اقبال پارک پیرمحل میں کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب میں کیا انہوں نے کہامحدود نفری کم وسائل کے باوجود ضلع بھر میں جرائم پیشہ افرادکے قلع قمع کے لیے دن رات کوشاں ہے ضلع بھر میں نیلی بتی اور سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرکے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں ضلع بھر میں کسی بھی سائل کی شکایت کے ازالہ کے لیے ہمہ وقت دروازے کھلے ہیں عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کررہے ہیں تاکہ عوام کے مسائل عوام میں حل کرکے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اعتماد عوام میں بحال کرسکیں اس موقع پر سینکڑوں افراد نے کھلی کچہری میں شرکت کی ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے موقع پر شکایت کے ازالہ کے لیے احکامات دیے

متعلقہ عنوان :