والنٹیر مینجمنٹ سسٹم کی مدد سے فلاحی ادارے بروقت امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے

یاسر حفیظ ، پراجیکٹ انچارج والنٹیر مینجمنٹ سسٹم لاہور کی مقامی یونیورسٹی کے طلبہ نے الخدمت فاؤنڈیشن کے ویب اینڈ سوشل میڈیا کے ذمہ دار یاسر حفیظ کی سربراہی میں فلاحی اداروں کے باہمی راوابط کو بڑھانے اور فوری رسپانس کے لئے والنٹیر مینجمنٹ سسٹم ایپلی کیشن بنا لی

ہفتہ 13 فروری 2016 20:12

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء) لاہور کی مقامی یونیورسٹی کے طلبہ نے الخدمت فاؤنڈیشن کے ویب اینڈ سوشل میڈیا کے ذمہ دار یاسر حفیظ کی سربراہی میں فلاحی اداروں کے باہمی راوابط کو بڑھانے اور فوری رسپانس کے لئے والنٹیر مینجمنٹ سسٹم ایپلی کیشن بنا لی۔ایپلی کیشن میں ملک بھر میں پھیلی ہوئی این جی اوز اکاؤنٹ بنا سکیں گی اور رضاکار این جی اوز کی تفصیلات کو دیکھتے ہوئے اپنی دلچسپی کے مطابق رضاکارانہ خدمات سر انجام دے سکیں گے۔

(جاری ہے)

الخدمت فاؤنڈیشن کے ویب اینڈ سوشل میڈیا کے ذمہ دار اور ایپلی کیشن کے پراجیکٹ انچارج یاسر حفیظ نے کہا کہ ملک میں اِس وقت لاکھوں این جی اوز کام کر رہی ہیں اور بہت بڑی تعداد میں لوگ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔لیکن بد قسمتی سے ایسا کوئی سسٹم موجود نہیں جس کے ذریعے رضاکار اپنی خدمات پیش کر سکیں۔اِس ایپلی کیشن کے ذریعے این جی اوز اور رضاکاروں کے مابین ایک رابطہ پیدا ہو گا اور خاص طور پر کسی ہنگامی صورتحال کے موقع پر امدادی سرگرمیوں میں بہتری آئے گی۔ یاسر حفیظ نے کہا کہ اپیلی کیشن کو مزید بہتر بنانے پر کام جاری ہے اور جلد ہی اِسے عام لوگوں کے لئے لانچ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :