وزیر اعلی کا گوجرانوالہ میں ڈور پھرنے سے والد اور سات سالہ بیٹی کے زخمی ہونے کی خبر کا نوٹس، رپورٹ طلب

واضح ہدایات کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات ناقابل برداشت ہیں‘ غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف فی الفور کارروائی کی جائے‘ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی پولیس افسران کو ہدایت

ہفتہ 13 فروری 2016 20:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے گوجرانوالہ میں ڈور پھرنے سے والد اور 7سالہ بیٹی کے زخمی ہونے کی خبر کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پتنگ بازی کے واقعہ پر شدید برہمی کا اظہارکیا ہے - وزیر اعلی نے گوجرانوالہ کے پولیس حکام اور انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے - انہوں نے کہا کہ واضح ہدایات کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات ناقابل برداشت ہیں-اس ضمن میں غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف فی الفور کارروائی کی جائے- وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ زخمی والد اور 7سالہ بچی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں-