پنجاب حکومت نو منتخب کونسلرز کی حلف برداری کے 3ماہ بعد بھی عوامی نمائندوں کو اختیار دینے سے گریزاں ہے ‘جو منتخب نمائندوں سے زیادتی کے مترادف ہے ‘حکومت مخلص ہو کر نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی کو یقینی بنائے

جماعت اسلامی چنیوٹ کے ضلعی نائب امیر سید نورالحسن شاہ کی پریس کانفرنس

ہفتہ 13 فروری 2016 20:04

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء) جماعت اسلامی چنیوٹ کے ضلعی نائب امیر سید نورالحسن شاہ نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نو منتخب کونسلرز کی حلف برداری کا مکمل ہونے بعد تین ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود حکومتعوامی نمائندوں کو اختیار دینے سے گریزاں ہے جو کہ منتخب نمائندوں کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے حکومت مخلص ہو کر نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی کو یقینی بنائے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت تمام اضلا ع کا فنڈز لاہور میں اورنج ٹرین کی تعمیر پر لگا رہی ہے جبکہ پنجاب کے تمام اضلاع بنیادی سہولیات سے محروم ہیں حکمران عوام کے حال پر تر س کھائیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کے مترادف ہے انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا از خود نوٹس لے انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن، مہنگائی کے خلاف ملک گیر سطح پر احتجاج کرے گی۔

متعلقہ عنوان :