Live Updates

وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا معروف اداکارہ شبنم کے شوہر موسیقارروبن گھوش کے انتقال پراظہار تعزیت

روبن گھوش نے خوبصورت دھنیں متعارف کرائیں، موسیقی سے لگاوٴ رکھنے والوں کے دلوں میں ان کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 13 فروری 2016 19:57

لاہور( اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی پی اے۔13فروری۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے معروف اداکارہ شبنم کے شوہر موسیقار روبن گھوش کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اورتعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ روبن گھوش نے موسیقی کی دنیا میں خوبصورت دھنیں متعارف کرائیں اوران کے ترتیب دےئے ہوئے گیت آج بھی مقبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسیقی سے لگاوٴ رکھنے والوں کے دلوں میں ان کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات