حلیم عادل شیخ نے(سونامی بس) کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوارہوکرعوام کو پارٹی ممبر بننے کی دعوت

مرد خواتین اور بزرگ شہریوں نے کیمپوں میں اپنا نام رجسٹرڈ کرایا اور منٹوں میں ممبر شپ حاصل کی عمران خان کی قیادت میں ایسا پاکستا ن بنانے نکلیں ہیں جہاں بھوک سے بچے نہ مریں ،حلیم عادل شیخ

ہفتہ 13 فروری 2016 19:52

حیدرآباد/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء ) کراچی میں چارروزہ کامیاب ممبرسازی مہم کے بعد کاروان انصاف نے حیدرآبادمیں جاکر شہریوں کے دل جیت لیے ،حیدرآباد ،جامشورو میں خدا کی بستی کے بعدحیدرآبادمیں گل سنٹر،لطیف آباد،قاسم آباد،ہالا ناکہ پر لگائے گئے پہلے مرحلے میں لاتعداد شہریوں خواتین مرد اوربزرگوں نے دل کھول کر کاروان انصاف کو پزیرائی بخشی اور بڑی تعداد میں تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ۔

حلیم عادل شیخ نے(سونامی بس) کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوارہوکرعوام کو پارٹی ممبر بننے کی دعوت دی،جبکہ دکانداروں کو بھی تحریک انصا ف کا پیغام پہنچایا ۔

(جاری ہے)

عوام سے گفتگو میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہم عمران خان کی قیادت میں ایسا پاکستان بنانے نکلے ہیں جہاں بھوک سے بچے نہ مریں جہاں صحت اور تعلیم کی مکمل سہولیات میسر ہو،جہاں کے حکمرانوں نے اپنی عوام کو یرغمال نہ بنارکھاہو،اس سلسلے میں ہم عمران خان کا پیغام گھرگھر پہنچانے کے لیے کراچی سے نکلیں ہیں اور حیدرآباد سے اوباڑوتک جائینگے انہوں نے کہا کہ ہم اسٹیٹس کو کے خاتمے کے لیے نکلیں ہیں ہم ظلم اور ناانصافیوں کے خاتمے کے لیے تحریک انصاف کو مزیدفعال کرینگے ،پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے لوگوں سے خطاب میں ان کا کہناتھا کہ ہم ایک ایسا نظام بنانے نکلیں ہیں جہاں عوا م کو پینے کے لیے صاف پانی میسر ہوجہاں کی عوام کی جان ومال کامکمل تحفظ ہو، دڈیرہ شاہی کی بجائے ہم سندھ کو عام آدمی کا صوبہ بنائینگے جس انداز میں خیبرپختونخوامیں تبدیلی آئی جہاں ہم بہتر اصلاحات کے ذریعے عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کررہے ہیں بلکل اسی طرح ہم سندھ میں بھی بھرپور تبدیلی لیکر آئینگے انہوں نے کہا لوگ چیئرمین عمران خان کی نڈر اور بہادری کی لیڈر شپ سے متاثر ہوکر گھروں سے بڑی تعداد میں نکل رہے ہیں اور پی ٹی آئی کی ممبر شپ کو حاصل کررہے ہیں ،ہم جہاں سے گزرتے ہیں لوگ پھولوں کی بارش کرتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ قافلہ عمران خان کے سپاہیوں کا ہے۔

متعلقہ عنوان :