آصف زرداری کا معروف صحافی راجہ اصغر کی وفات پر تعزیت

ہفتہ 13 فروری 2016 19:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء) سابق صدر پاکستان اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے معروف صحافی راجہ اصغر کی وفات پر تعزیت کی ہے۔ راجہ اصغر کا انتقال ہفتہ کی صبح ہوا۔ سابق صدر نے راجہ اصغر کو صحافت کے شعبے میں شاندان خدمات سرانجام دینے پر خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ راجہ اصغر کو اس کی پیشہ وارانہ قابلیت اور اعلیٰ صحافتی اقدار کے لئے یاد رکھا جائے گا۔

راجہ اصغر قطعی طورپر خودپسند نہیں تھے اور وہ کسی کی دلآزاری بھی نہیں کرتے تھے۔ وہ ایک نفیس انسان تھے اور ان میں انسانیت کا جذبہ بدرجہ اتم موجود تھا۔ راجہ اصغر نے کبھی کسی دباؤ یا لالچ میں آنا قبول نہیں کیا۔ آج کے نوجوان صحافی ان کے نقش قدم پر چل کر بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے مرحوم کے اعلیٰ درجات اوران کے خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :