شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے شفافیت کو فروغ دیا ہے،امریکی قونصل جنرل

ہفتہ 13 فروری 2016 19:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء) امریکی قونصل جنرل زیچرے ہارکین رائیڈر نے صوبہ پنجاب کے عوام کیلئے شاندار فلاحی منصوبوں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل کے حوالے سے وزیراعلیٰ شہباز شریف کی غیر معمولی کارکردگی اور انتھک محنت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی خلوص سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور بلاشبہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے جو فلاحی پروگرام شروع کررکھے ہیں اس سے صوبے کے عوام مستفید ہورہے ہیں۔پنجاب حکومت نے صوبے میں شفافیت کو فروغ دیا ہے اوروسائل کے درست اوربروقت استعمال کو یقینی بنا کرشاندار مثال قائم کی ہے جس پر وزیراعلیٰ شہبازشریف مبارکباد کے مستحق ہے۔

متعلقہ عنوان :