وزیراعلیٰ شہبازشریف کا پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم ۔۔

بعض شہروں میں پتنگ بازی کے واقعات کا نوٹس ، متعلقہ اضلاع کے پولیس حکام اور انتظامیہ سے رپورٹ طلب۔۔ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی:شہبازشریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 13 فروری 2016 19:50

وزیراعلیٰ شہبازشریف کا پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد ..

لاہور( اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی پی اے۔13فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بعض شہروں میں پتنگ بازی کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اضلاع کے پولیس حکام اور انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر موثر عملدرآمد ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ گوجرانوالہ میں زخمی ہونے والے چھ سالہ بچے کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :