محکمہ ثقافت خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام دو روزہ'' پاک افغان کلچر کوریڈور ''ورکشاپ کا انعقاد
ہفتہ 13 فروری 2016 19:49
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء ) محکمہ ثقافت خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام پاکستان اور افغانستان کے مابین ثقافتی ، سیاحتی ، کھیل ، معدنیات اور دیگر شعبوں سے متعلق عوامی روابط بڑھانے اور مذکورہ شعبوں کو متعارف کروانے کیلئے دو روزہ'' پاک افغان کلچر کوریڈور ''ورکشاپ منعقد کی جس میں ڈائریکٹر کلچر عبدالباسط ، بریگیڈیئر (ر) نذیر مہمند ، وائس چانسلر اقراء یونیورسٹی پروفیسر شاہ جہان، نثار محمد خان ، پروفیسر ڈاکٹر فرمان ،عالمزیب خان ،ڈاکٹر خوشحال رومی سمیت افغانستان کے 20رکنی وفد نے شرکت کی جن میں شاعر ، افغان کونسلیٹ عبدالباقی صدیقی ، سینئر صحافی اور مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے شامل ہیں ۔
محکمہ ثقافت خیبرپختونخوا اور پاک افغان پیپلز فورم کے باہمی تعاون سے ائیریاسٹیڈی سنٹر جامعہ پشاور میں منعقدہ دو روزہ ورکشاپ میں دونوں ملکوں کے مابین مختلف شعبہ زندگی میں ترقی اور عوامی روابط بڑھانے کیلئے عوام کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ دونوں ملکوں کی عوام ایک دوسرے کے قریب آسکیں اور اپنی ثقافت ، سیاحت ، کھیل ، معدنیات ، نمائش اور دیگر شعبوں میں ترقی کی جا سکے ،ورکشاپ کا آغاز اور اس سے متعلق پرزنٹیشن پروفیسر ڈاکٹر فرمان نے دی جنہوں نے پاک افغان پیپلز فورم کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں پر نظر ڈالی انہوں نے کہاکہ فورم کا پہلا باقاعدہ اجلاس 2جون 2012کو منعقد ہوا جس میں دونوں ملکوں کی عوام اور انکی تہذیب و تمدن اور روایات کو جاننے اور قریب لانے کیلئے اقدامات کا آغاز کیا گیا جبکہ اس دوران ایسے دونوں ملکوں میں کشیدگی بھی پیدا ہوئی تاہم فورم نے اپنی خدمات جاری رکھتے ہوئے اقدامات جاری رکھے ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کلچر خیبرپختونخوا عبدالباسط نے کہاکہ صوبائی حکومت نے صوبہ میں ثقافت ، کھیل ، سیاحت ، آثار قدیمہ اور امور نوجوانان کی ترقی اور فروغ کیلئے ہمیشہ اقدامات کئے ہیں اور اس سلسلہ میں مستقبل میں بھی محکمہ ہر فورم پر خدمات جاری رکھے گا تاکہ دو ملکوں کی ثقافت کے بارے میں لوگ جان سکیں ، مجھے خوشی ہے کہ افغانستان سے وفد نے اس سیمینار میں شرکت کی اور اپنے خیالات پیش کئے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.