پشاور پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ، افغان مہاجرین سمیت متعد د مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

ہفتہ 13 فروری 2016 19:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء ) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے پشاور کے علاقوں کینٹ رورل اورسٹی میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران افغان مہاجرین ،جرائم پیشہ ومنشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر پشاو ر مبارک زیب خان کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز عباس مجیدخان مروت کی نگرانی میں پشاور پولیس کے سٹی ،کینٹ اور رورل سرکل کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 10 افغانیوں سمیت30 جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 01 عدد کلاشنکوف ،05 عدد پستول اور منشیات برآمد کرلی گئی ۔

ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :