لاہور پولیس کا اشتہاری ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن

چوری ڈکیتی سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث 10اشتہاری ملزمان گرفتار ،تفتیش کا آغاز

ہفتہ 13 فروری 2016 19:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) لاہور پولیس نے اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجہ میں چوری ڈکیتی سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث 10اشتہاری ملزمان کوگرفتار کرکے ان سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بادامی باغ سرکل کے ڈی ایس پی شمس الحق نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے سنگین جرائم میں ملوث اشتہاریوں کو پکڑنے میں شفیق آباد سرکل کی پولیس نے بھی بھرپور کردارادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار کئے جانے والے ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔ بہت سے انکشافات متوقع ہیں۔ تھانہ بادامی باغ کے ایس ایچ او نشاط علی نے بتایا کہ بادامی باغ کے علاوہ گلشن راوی اور تھانہ مناواں میں بھی ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں۔ گرفتار اشہاری ملزمان میں ماجد بٹ، عدنان، تنویر، شہزاد، شہباز عرف سنی، ماجد حنیف ،مراد، کاشف، مبین اور اشفاق مسیح شامل ہیں

متعلقہ عنوان :