اپنے آپ کو خادم اعلیٰ کہنے والے شہباز شریف راوی کے پل سے ٹریفک ختم کروائیں

راوی کے پل پر گھنٹوں ٹریفک جام رہنے سے عوام ذلیل و خوار ہورہے ہیں راوی کے پل سے اگر ٹانگہ ، ریہڑھا اور موٹرسائیکل رکشے نہ گزریں تو رکاوٹ نہیں ہوگی،شہریوں کا خصوصی سروے میں اظہار خیال

ہفتہ 13 فروری 2016 19:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) شہر لاہور میں داخل ہوتے ہی ذلت و خواری اس وقت ملنا شروع ہوجاتی ہے جب انسان خود یا اپنی فیملی کے ہمراہ راوی کا پل کراس کرتا ہے۔

(جاری ہے)

آن لائن کے ایک خصوصی سروے کے مطابق لاہور داخلے میں سب سے پہلے رکاوٹیں ذلت و خواری خود پیدا کی جاتی ہے جب راوی پل پر لگے پولیس ناکے پر ناجائز اور شریف لوگوں کو تنگ کیا جارہا ہوتا ہے اور ساتھ ہی پرانا پل کو چھوڑ کر جب گدھا گاڑی، ریہڑھا جوپل سے گذرنا سختی سے ممنوع ہیں کر گذرنے دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے راوی کے پل پر گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے جس سے لاہور آنیوالوں پر اچھا اثر نہیں پڑتا اور اسی رش میں اکثر و بیشتر تو ایمبولینسز بھی پھنسی رہتی ہیں جس سے مریض کی زندگی کو خطرہ بھی ہوسکتا ہے گوجرانوالہ سے لاہور آئی چوہدری ارشد امین کی پوری فیملی پورا ایک گھنٹہ لمبی قطار میں لگے رہنے سے تنگ آکر واپس

متعلقہ عنوان :