شہنشاہ ہند مرزاظہیر الدین بابر کا 533واں یوم پیدائش کل منایا جائے گا

ہفتہ 13 فروری 2016 19:01

اسلام آباد، عارف والا ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء ) شہنشاہ ہند مرزاظہیر الدین بابر کا 533واں یوم پیدائش کل14 فروری بروز اتوار کو منایا جائے گا وہ14 فروری1483 کوپیدا ہوئے اس کاباپ عمر شیخ مرزا فرغانہ (ترکستان) کا حاکم تھا ۔

(جاری ہے)

مرز اظہیرالدین بابر 1504میں بلخ اور کابل کا حاکم بن گیا1526 میں پانی پت کے میدان میں سلطان ابراہیم کی ایک لاکھ فوج کے مدمقابل شہنشاہ بابر نے صرف بارہ ہزار آدمی کے ساتھ فتح حاصل کی پانی پت کی جنگ میں فتح کے بعد بابر نے ہندوستان میں مغل سلطنت کی بنیادی رکھی۔وہ فارسی اور ترکی زبانوں کے شاعر اور تلوار چلانے کا ماہربھی تھا وہ 26دسمبر1530 کو آگرہ میں انتقال کرگئے تھے ۔