اسلام آباد،تھانہ آئی نائن میں لاکھوں مالیت کے ”قیمتی کبوتر“ کی چوری درخواست

پولیس تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہ لا سکی

ہفتہ 13 فروری 2016 18:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء ) تھانہ آئی نائن میں لاکھوں روپے مالیت کے ”قیمتی کبوتر“چوری ہونے کی درخواست پر تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی جاسکی ہے ۔مدعی صہیب احمد نے درخواست میں موقف اختیارکیاتھا کہ پڑوسی بلال نے ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کے قیمتی کبوتر چوری کرلیے ہیں انصاف فراہم کیاجائے قیمتی کبوترا س سے قبل بھی ایک بارچوری کیے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

آن لائن ذرائع کے مطابق تھانہ آئی نائن کی حدود میں واقعہ آئی نائن کے رہائشی صہیب احمد نے آئی نائن میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیاہے کہ لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی کبوتر چوری کرلیے گئے ہیں جس میں محمد بلا ل پڑوسی کو نامزد کیاجائے ۔قیمتی کبوتر اس سے قبل ایک بھی چوری کیے گئے تھے جس کی درخواست تھانہ میں دی گئی تاہم کوئی کارروائی نہیں کی جاسکی ہے لہذا ساڑھے تین لاکھ مارلیت کے قیمتی کبوتر برآمد کرائے جائیں ۔ آن لائن کے رابطہ کرنے پر تھانہ آئی نائن کے تفتیشی افسر رضاخان نے کہا کہ ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے دونوں فریقین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صلح کے لیے کوشش کررہے ہیں تاہم پولیس سے کوئی رابطہ نہیں کیاگیا ہے

متعلقہ عنوان :