پیپلزپارٹی کی ریلی پر(ن)لیگی کارکنوں کا پتھراؤ،پی پی پی کے جاں بحق کارکن کا مقدمہ درج ۔ مقدمے میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے بیٹے کا نام بھی شامل ، جبکہ پتھراؤ کرنے والے 15مسلم لیگی کارکن گرفتار ،مقدمے میں نامزدباقی کارکنوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 13 فروری 2016 18:10

پیپلزپارٹی کی ریلی پر(ن)لیگی کارکنوں کا پتھراؤ،پی پی پی کے جاں بحق کارکن ..

کوٹلی( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13فروری۔2016ء) کوٹلی پولیس نے پیپلزپارٹی کی ریلی کے دوران(ن)لیگ کے کارکنوں کے پتھراؤ سے پی پی پی کے جاں بحق ہونے والے کارکن کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کوٹلی پولیس کے مطابق مقدمے میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات کے بیٹے سردار فاروق سکندر کا نام بھی شامل ہے۔ پولیس نے پتھراؤ کرنے والے 15مسلم لیگی کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مقدمے میں نامزد متعدد کارکنوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :