Live Updates

عمران خان بارے تقسیم کشمیر کو مسئلہ کشمیر کا حل قرار دینے بارے خبر بے بنیاد ،لغو ہے، نعیم الحق

مسئلہ کشمیر بارے تحریک انصاف کا موقف واضح ہے، دیرینہ مسئلے کے حل کیلئے کشمیری عوام کی رائے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، ترجمان پاکستان تحریک انصاف

ہفتہ 13 فروری 2016 17:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے بعض اخبارات میں چئیرمین پاکستان تحریک انصاف کے حوالے سے تقسیم کشمیر کو مسئلہ کشمیر کاحل قرار دینے کی خبر کو بے بنیاد اور لغو قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

آج پارٹی کے مرکزی میڈیا ڈپارٹمنٹ سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا کہ عمران خان نے قطعاً کوئی ایسی بات یا حل پیش نہیں کیاجس میں کشمیر کی تقسیم ہو۔

پاکستان تحریک انصاف کا واضح موقف ہے کہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔ تحریک انصاف یہ سمجھتی ہے کہ دیرینہ مسئلے کے حل کے لئے کشمیری عوام کی رائے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اسکے بر عکس کوئی بھی حل جمہوری اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات