وزیراعلیٰ شہبازشریف کا پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم

بعض شہروں میں پتنگ بازی کے واقعات کا نوٹس ، متعلقہ اضلاع کے پولیس حکام اور انتظامیہ سے رپورٹ طلب

ہفتہ 13 فروری 2016 17:59

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ءوزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بعض شہروں میں پتنگ بازی کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اضلاع کے پولیس حکام اور انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر موثر عملدرآمد ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ گوجرانوالہ میں زخمی ہونے والے چھ سالہ بچے کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :