ورلڈ پاسبان ختم نبوت (کل)محبت رسول ؐ مارچ میں شرکت کریگی ،18فروری کو تحفظ ناموسِ رسالت ؐمظاہرہ کیا جائیگا

ہفتہ 13 فروری 2016 17:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء)کل مسالک ’’ورلڈ پاسبان ختم نبوت ‘‘کے قائمقام صدر مفتی سید عاشق حسین رضوی نے کہا ہے کہ ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ورکرز کل 14فروری ایک بجے دن داتا دربار تا اسمبلی ہال تک ہونیوالے محبت رسول ؐ مارچ میں شرکت کرینگے جبکہ 18فروری کو تحفظ ناموسِ رسالت ؐ ایکٹ 295/Cکے حق میں ایک بھرپور مظاہرہ کیا جائیگا۔