حکومت حیا سوز ویلنٹائن ڈے پر پابندی عائد کرے ‘پاکستان جیسے اسلامی مملکت اور مسلم معاشرے میں مغرب کے فحش ڈے منانیکی قطعاً کوئی گنجائش نہیں

ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان کا بیان

ہفتہ 13 فروری 2016 17:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان قرہ ارض پر مکہ و مدینہ کے بعد واحد وہ اسلامی ونظریاتی مملکت ہے جو صرف کلمہ اسلام کے نام پر ہی معرض وجود میں آئی لہٰذا پاکستان جیسے اسلامی مملکت اور خالصتاً مسلم معاشرہ میں مغرب کے فحش ڈے منانیکی قطعاً کوئی گنجائش نہیں ہے اسلام وملک دشمن اس قسم کی فحش اور بیہودہ رسم کو مناکر پاکستان کے اسلامی تشخص کو مسخ کرنا چاہتی ہیں ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مسلم نسل نو اور معاشرے کو بے حیائی و بے راہ روی سے بچانے کیلئے حیاء سوز ویلنٹائن ڈے پر فوری پابندی عائد کرے اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے اسلامی و نظریاتی تشخص کو پامال ہونے سے بچائے جو اسکا فرض منصبی ہے ۔