مارچ اور اپریل کرپٹ حکومت کیلئے فیصلہ کن مہینے ہونگے ‘جنرل راحیل شریف کی کاوشوں سے کراچی میں امن و امان بحال ہوا ‘ بڑے بڑے ٹارگٹ کلر گرفتارہوئے ‘امید ہے افواج پاکستان پنجاب میں جلد آپریشن شروع کرے گی

عوامی تحریک پنجاب کے صدر چوہدری بشارت عزیز جسپال کی تین روزہ دورہ پنجاب سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 13 فروری 2016 17:54

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء) مارچ اور اپریل کا مہینہ موجودہ کرپٹ حکومت کے لیے فیصلہ کن مہینے ہونگے سپہ سالار افواج پاکستان جنرل راحیل شریف کی کاوشوں سے کراچی میں امن و امان بحال ہوا بڑے بڑے ٹارگٹ کلر گرفتارہوئے ہم امید کرتے ہیں کہ افواج پاکستان پنجاب میں جلد آپریشن شروع کرے گی اور پنجاب کے مذہبی اور معاشی دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائے گی ۔

ان خیالات کااظہار پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر چوہدری بشارت عزیز جسپال نے اپنے تین روزہ دورہ پنجاب سرگودھا ، چنیوٹ ، ساہیوال ، جھنگ سے واپسی پر اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کو وزیر اعظم پاکستان کو لفٹ دی ہے کروائی نہیں موجودہ حکومت ضرب عضب آپریشن کو ناکام کرنے کے لیے پورا زور لگا رہی ہے پاکستان عوامی تحریک نے ضرب عضب کی حمایت میں ضرب امن ، ضرب علم مہم شروع کررکھی ہے کراچی سے لے کر خیبر تک ہر پاکستانی تک قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی فکر کوہر گھر تک پہنچایا جائے گا۔

(جاری ہے)

مارچ کے وسط میں ڈاکٹر محمد طاہر القادری انڈیا کا 10روزہ دورہ شروع کررہے ہیں جس میں وہ مختلف کانفرنسوں سے خطاب کریں گے وزیر اعظم انڈیا مودی سے بھی ملاقات متوقع ہے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے وفد میں یورپین کونسل منہاج القرآن ، امریکہ منہاج القرآن ، آسٹریلیا منہاج القرآن ، UAEمنہاج القرآن ، پاکستان منہاج القرآن کے قائدین بھی ہمراہ ہونگے ۔انڈیا حکومت نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو سٹیٹ گیسٹ قرار دیاہے حیدر آباد دکن انڈیا میں عالمی کانفرنس ہورہی ہے جس میں کم وبیش ایک کروڑ لوگ شریک ہورہے ہیں۔ اس موقع پر ملک سرفراز قادری ، باؤ افتخار ، رمضان چشتی ، منظورحسین رحمانی بھی موجود تھے ۔