ایل این جی سکینڈل سے موجودہ حکمرانوں کی میگا کرپشن کا بھانڈا پھوٹ گیاہے‘سپریم کورٹ از خود نوٹس لیکر ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لائے

پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل ملک کا بیان

ہفتہ 13 فروری 2016 17:52

لاہو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ ایل این جی سکینڈل سے موجودہ حکمرانوں کی میگا کرپشن کا بھانڈا پھوٹ گیاہے،سپریم کورٹ از خود نوٹس لیکر ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لائے، آج یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو پس پشت ڈال کرقطر سے مہنگی گیس خریدنا ملک وقوم سے ظلم ہے،ایل این جی سکینڈل میں وزیر اعظم کے ملوث ہونے کی اطلاعات نے قوم کو تشویش میں مبتلا کردیا، نیب دانستہ طور پر حکمرانوں کیخلاف کاروائی سے گریزاں اورصرف حکومت مخالف جماعتوں کی کرپشن کیخلاف ہی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے،ایل این جی سکینڈل نے ایک بار پھر تخت لاہور کی لوٹ مار کو بے نقاب کردیا ہے ،سپریم کورٹ ہی وہ واحد فورم ہے جو سکینڈل کو بے نقاب کرکے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لاسکتا ہے،حکمران ٹولے نے پورا ملک لوٹ کھایا مگر کسی بھی احتساب ادارے کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی اورسب نے کبوتر کی طرح اپنی آنکھیں بند کررکھی ہیں،محمد جمیل ملک نے مزید کہا کہ سیاسی لٹیروں نے ملک کی جڑیں کھوکھلا کردیں، بے لوث اور مخلص قیادت کو آگے آنے کا موقع نہ دیا گیاتوملک کوبحرانوں سے نجات دلانا مشکل ہوجائیگا۔

متعلقہ عنوان :