نارووال ، موٹر سائیکل کھڑی ٹرالی سے ٹکرانے سے 3 نوجوان جان بحق

ہفتہ 13 فروری 2016 17:46

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء) نارووال مریدکے روڈلوبن پلی کے قریب موٹر سائیکل سڑک پر کھڑی ٹریکٹر ٹرالی کے ساتھ جا ٹکرایا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوان جان بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو تفصیلات کے مطابق لوبن پلی سے دو چچا زاد بھائی ندیم جس کی عمر تقریبا22سال اور حمزہ جس کی عمر تقریبا14سال تھی اپنے دوست عمران عمر تقریبا20سال تھی کے ہمراہ واپس اپنے گاؤں کلخانہ جارہے تھے کہ راستے میں خراب ٹریکٹر ٹرالی کھڑی تھی جبکہ یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ موٹر سائیکل کی اپنی بھی ہیڈ لائٹ خراب تھی اچانک تیز رفتاری کی وجہ سے ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائے جس کے نتیجہ میں تینوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے حادثہ اتنا شدید تھا کہ موٹر سائیکل بھی دوٹکرے ہوگئی تینوں نوجوانوں کی لاشیں جب انکے گھر پہنچیں تو پورے گاؤں میں کہرام مچ گیاجوان اموات پر ہر آنکھ اشک بار ہوگئی۔

مرحومین کو نمازہ جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :