پاکستان میں صرف 10 لاکھ افراد ٹیکس ادا کرتے ہیں، ٹیکس نیٹ بڑھانے سے بیرونی قرضوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں

وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر کا رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم سے متعلق آگاہی سیمینار سے خطاب

ہفتہ 13 فروری 2016 17:46

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نے کہا ہے کہ پاکستان میں صرف 10 لاکھ افراد ٹیکس ادا کرتے ہیں، ٹیکس نیٹ بڑھانے سے بیرونی قرضوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ وہ ہفتہ کو یہاں ملتان میں رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم سے متعلق آگاہی سیمینار سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس دوران ہارون اختر نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ تاجر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ٹیکس سکیم کیلئے مثبت مذاکرات کئے، پاکستان میں صرف دس لاکھ افراد ٹیکس ادا کرتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ اس کی بجائے 90 لاکھ ٹیکس فائلرز ہونے چاہئیں۔

ہارون اختر نے کہا کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے سے بیرونی قرضوں سے نجات حاصل ہو گی،رضا کارانہ ٹیکس سکیم کو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ رضاکارانہ ٹیکس سکیم تاجروں کے فائدے کیلئے ہے، اس سکیم کا طریقہ کار انتہائی آسان بنایا گیا ہے اور اس سکیم کیلئے حکومت خود مل کر عوام کے پاس آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :