انڈونیشیا میں خواجہ سراوںکے لیے ایک الگ مسجد کا قیام
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 فروری 2016 17:22
جکارتا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 فروری 2016ء): دنیا کی سب سے پہلی اور اکلوتی خواجہ سراؤں کی مسجد کا قیام انڈونیشیا میں کیا گیا جہاں مسلمانوں کی سب سے بڑی تعداد قیام پذیر ہے۔ انڈونیشین زبان میں خواجہ سراؤں کو واریا کے نام سے پُکارا جاتا ہے۔ مسجد کے خواجہ سرا ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اس مسجد میں خواجہ سراؤں کو قرآن پاک اور اسلام کی دیگر تعلیمات دی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم معاشرے کو بھی خواجہ سراؤں سے متعلق علم دے رہے ہیں کہ ہم کون ہیں اور کیوں ہیں؟ تاکہ وہ کھُلے ذہن کے ساتھ واریا کو تسلیم کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی انسان ہیں۔ اس مسجد میں تمام خواجہ سرا خواتین کے لباس میں نماز کی ادائیگی کرتے ہیں جبکہ بعض علما کرام کی جانب سے اس عمل کو کُفر کہا جاتا ہے۔(جاری ہے)
بہت سے خواجہ سراؤں کو انڈونیشیا کے تنگ نظر معاشرے میں حقارت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے کیونکہ ان میں سے اکثر خواھہ سرا طوائف کے شعبے سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ 60 کے قریب خواجہ سرا گذشتہ کچھ سالوں میں ایڈز کے مرض میں مبتلا ہو کر اس دنیا سے جا چکے ہیں۔
ایک خواجہ سرا کا کہنا ہے کہ اکثر ہم نماز پڑھنے کے بعد مردوں کی تلاش میں باہر نکلتے ہیں لیکن مجھے ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ میں منحرف ہوں بلکہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ میں سیدھے راستے پر ہوں۔ اور جو لوگ ہمیں کافر کہتے ہیں وہ نہیں سمجھتے۔ خواجہ سرا خود کو مرد تسلیم نہیں کرتے ان کا کہنا ہے کہ ہم دل سے خواتین جبکہ روح کے اعتبار سے مرد ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.