ویب کوپ کا جولائی سے برآمدی شعبوں کیلئے سیلز ٹیکس کی شرح صفر کرنے پر وزیر اعظم سے اظہار تشکر

ہفتہ 13 فروری 2016 17:07

لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13فروری۔2016ء) ویب کوپ پنجاب کے چیئرمین ملک طاہر جاوید نے آئندہ یکم جولائی سے برآمدی شعبوں کے لیے سیلز ٹیکس کی شرح صفر کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے وزیر اعظم محمد نواز شریف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ ہفتہ کے روز یہاں جاری ایک بیان میں ملک طاہر جاوید نے کہا کہ سیلز ٹیکس کی شرح صفر کرنے سے ملکی برآمدات پر نہایت خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو جب بھی کاروباری طبقہ کی مشکلات سے آگاہ کیا جاتا ہے وہ فوری طور پر انہیں حل کرنے کے لیے احکامات جاری کرتے ہیں ۔ ویب کوپ پنجاب کے چیئرمین نے کہا کہ قطر سے پونے چار ملین ٹن سالانہ ایل این جی گیس خریدنے کے معاہدہ سے پاکستانی صنعت کا مستقبل محفو ظ اور درخشاں ہو گیا ہے اور موجودہ حکومت کے اقدامات سے خوشحال پاکستان بنانے کا راستہ ہموار ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :