لاڑکانہ ،اساتذہ اور پرنسپل کے درمیان جاری کشیدگی ختم کرانے والے رہنماوٴں اور اساتذہ میں ہاتھاپائی ،پولیس نے فریقین کو منتشر کردیا

ہفتہ 13 فروری 2016 17:01

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء) لاڑکانہ کے گورنمنٹ ڈگری کالج میں جاری اساتذہ اور پرنسپل کے درمیان جاری کشیدگی ختم کرنے کے لیے سرگرم مختلف سیاسی، سماجی و مذہبی تنظیموں کے رہنماوٴں پر مشتمل قافلے کے رہنماوٴں اور اساتذہ میں ہاتھاپائی، پولیس اہلکاروں نے پہنچ کر دونوں فریقین کو منشترکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنمینٹ بوائز ڈگری کالج کے اساتذہ اور پرنسپل کے درمیان گذشتہ ڈھائی ماہ سے جاری کشیدگی تاحال کم نہ ہوسکی ہے اسی سلسلے میں گذشتہ دن شہر کے سیاسی، سماجی و مذہبی رہنماوٴں پر مشتمل منت سماجت قافلے کی صورت میں کالج میں پہچنے جس میں لاڑکانہ شہری اتحاد، جی یو آئی، جی یو پی، سپاف، لاڑکانہ مشاورتی کونسل، ایپکا، تنظیم انسان ذات، سندھ ترقی پسند، جیئی سندھ قومی محاذ اور دیگر پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے رہنماوٴں نیاز حسین ابڑو، ممتاز شیخ، نایاب سرکش سندھی، عبدالستار ملانو نے شرکت کی جہاں پر اساتذہ اور منت سماجت قافلے کے رہنماوٴں میں ہاتھاپائی ہوئی اور ایک دوسرے کو دھکے دیئے جس پر کالج انتظامیہ نے پولیس طلب کرکے دونوں فریقین کو منتشر کردیا جبکہ منت سماجت قافلے میں شامل رہنماوٴں کی جانب سے اساتذہ سے واقعے پر معذرت بھی کی۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر شہری اتحاد کے رہنما نیاز حسین ابڑو نے بتایا کہ ڈگری کالج میں گذشتہ ڈھائی ماہ سے اساتذہ اور پرنسپل کے درمیان کشیدگی جاری ہے جس کے خاتمے کے لیے ہم نے منت سماجت قافلے کی صورت میں کالج پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے تمام جلد مسئلہ حل ہوجائے گا۔ دوسری جانب منت سماجت قافلے کے رہنماوٴں نے کالج کے پروفیسر بشیر احمد چانڈیو، مبین احمد لانگاہ، لعل بخش کلہوڑو اور دیگر سے ملاقات کرنے کے بعد کالج کے پرنسپل غلام سرور قریشی سے ملاقات کی جس پر دونوں فریقین کی جانب سے مذاکرات پر رضامندی ظاہر کرکے آج معاملہ حل کروانے کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد منت سماجت قافلہ کالج سے روانہ ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :