کراچی ایئرپورٹ : بیرون ملک ملازمت کیلئے جانیوالے مسافروں کو پروٹیکٹر فراہم نہ کرنے پرآف لوڈ کرنے کا سلسلہ شروع ،دبئی اور سعودی عرب جانیوالے 5مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا، ملازمت کیلئے جانیوالے افراد کیلئے قواعدوضوابط میں پروٹیکٹر کی شرط لازمی قراردیدی گئی ۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 13 فروری 2016 16:59

کراچی ایئرپورٹ : بیرون ملک ملازمت کیلئے جانیوالے مسافروں کو پروٹیکٹر ..

کراچی ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13فروری۔2016ء) کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک ملازمت کیلئے جانیوالے مسافروں کو پروٹیکٹر فراہم نہ کرنے پرآف لوڈ کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے ملازمت کیلئے جانیوالے افراد کیلئے ویزہ کے قواعدوضوابط میں پروٹیکٹر کی شرط لازمی قرارگئی ہے۔ملازمت کیلئے بیرون ملک جانیوالے افراد کو وزارت داخلہ پروٹیکٹر جای کرتی ہے۔

(جاری ہے)

جس کے تحت ایئرپورٹ پربورڈنگ پاس حاصل کرنے کیلئے پر وٹیکٹر فراہم کرنا ضروری ہوتا ہے اسی آج کراچی ایئرپورٹ سے دبئی اور سعودی عرب جانیوالے 5مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق بیرون ملک ملازمت کیلئے جانیوالے مسافروں کی اکثریت پروٹیکٹرکے حوالے سے بالکل لاعلم ہے جس کی بنا پر انہیں نجی ایئر لائنز بھی آف لوڈ کردیتی ہیں۔ملازمت کیلئے بیرون ملک جانیوالے مسافروں کو پروٹیکٹر کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :