پاکستان اور ایران تجارت کیلئے سرحد پر اضافی پوائنٹس کھولنے کیلئے رضامند

ہفتہ 13 فروری 2016 16:54

پاکستان اور ایران تجارت کیلئے سرحد پر اضافی پوائنٹس کھولنے کیلئے رضامند

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) پاک ایران دو طرفہ تجارت کی نئی راہیں کھلنے کا امکان پیدا ہوگیا۔ وزارت تجارت نے پاک ایران بارڈر پر اضافی پوائنٹس کھولنے کی سفارشات وزارت داخلہ کو بھجوا دیں۔ تفصیلات کے مطابق تجارتی پابندی اٹھتے ہی پاکستان‘ ایران نے دو طرفہ تجارت بڑھانے کیلئے عملی اقدامات شروع کردیے ہیں۔

وزارت تجارت نے پاک ایران بارڈر پر اضافی کراسنگ پوائنٹس کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاک ایران بارڈر پر اضافی پوائنٹس کھولنے کی سفارشات وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی ہیں۔دستاویز کے مطابق ایران نے پاک ،ایران سرحد پراضافی کراسنگ پوائنٹس کھولنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ ایران گبد‘ ریمدان‘ رادک‘ پشین سرحد پردو اضافی کراسنگ پوائنٹس کھولنے پر تیار ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

ایران پہلے رادک ،پشین سرحد پراضافی کراسنگ پوائنٹس کھولنے پر آمادہ نہیں تھا۔ وزارت تجارت نے پا ک ،ایران سرحد پر اضافی کراسنگ پوائنٹس کھولنے کی حمایت کردی ہے۔ تجویز پرپاکستانی وزارت داخلہ میں سرگرمی سے غورخوض جاری ہے۔وزارت تجارت کے حکام کا کہنا ہے کہ جون میں ایران پر بینکنگ چینلز پر پابندی ختم ہوجائے گی جس سے دو طرفہ تجارت میں اضافے کی امید ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی بنک کے ساتھ بھی اجلاس کیے جارہے ہیں جب کہ دونوں ممالک نے بنیادی ہوم ورک شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :