کوئٹہ ،ایف سی کا سرچ آپریشن،18 مشتبہ افراد گرفتار

ہفتہ 13 فروری 2016 16:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں ایف سی اہلکاروں نے سرچ آپریشن کے دوران اٹھارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ۔ جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز ایف سی کے اہلکاروں نے کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں سرچ آپریشن کے دوران اٹھارہ مشتبہ کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے تین پسٹل ، دو واکی ٹاکی اور دو موٹر سائیکل سمیت بھاری تعداد میں گولہ بارود برآمد ہوا ہے گرفتار مشکوک افراد کو تفتیش کیلئے ایف سی حکام نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جہا ں ان سے پوچھ گچھ جاری ہے

متعلقہ عنوان :