انٹر نیشنل کانفرنس حلال فوڈ فارما کیوٹیکل اینڈ کاسمیٹکس 16 فروری کو فیصل آباد میں ہوگی

ہفتہ 13 فروری 2016 16:47

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد اور اسلامک فوڈ اینڈ نیوٹریشن کونسل آف امریکہ کے تعاون سے انٹر نیشنل کانفرنس حلال فوڈ فارما کیوٹیکل اینڈ کاسمیٹکس 16 فروری بروز منگل کو منعقد ہو گی ۔

(جاری ہے)

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے ڈائریکٹر فوڈ پروفیسر ڈاکٹر فقیر محمد انجم تمغہٴ امتیاز نے آن لائن کو بتایا کہ اس کانفرنس میں امریکہ اور ملک بھر سے حلال فوڈ کی پیدوار بڑھانے اور اس کے طریقہ استعمال مقالہ جات پیش کریں گے اس کانفرنس میں امریکہ کے مندوبین کے علاوہ چیئرمین پنجاب حلال ڈویلپمنٹ ایجنسی جسٹس خلیل الرحمن خان ، جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی اور پروفیسر ڈاکٹر جاوید عزیز اعوان ، کنٹری ڈائریکٹر اسلامک حلال فوڈ اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ۔

ڈاکٹر فقیر محمد انجم نے آن لائن کو مزید بتایا کہ اسی طرح کی کانفرنس 18 فروری کو کراچی اور 22 فروری کو لاہور میں انعقاد پذیر ہو نگی جس میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین مہمان خصوصی کے علاوہ دنیا بھر کے حلال فوڈ ز سے تعلق رکھنے والے پروفیسر اور ڈاکٹر شرکت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :