آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

قندیل کالونی میں واقع نجی کالج کے بوائز کیمپس سے 2 بم برآمدکر کے ناکارہ بنا دیئے گئے

ہفتہ 13 فروری 2016 16:34

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے ، قندیل کالونی میں واقع نجی کالج کے بوائز کیمپس سے 2 بم برآمد ہوئے ہیں جنہیں ناکام بنا دیا گیا ہے ،واقع کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں خوف حراس پھیل گیااور الدین کالج پہنچ گئے،بم کی موجودگی کے بعد ضلع باغ میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ضلع باغ کے نواحی علاقے قندیل کالونی کے ایک نجی سکول سے دو بم برآمد ہوئے ہیں جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم ڈسپوزل سکوارڈ کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور بم کو ناکارہ بنا کر سکول کو کلیئر قرار دیا ہے ، پولیس کے مطابق بارودی مواد پریشرکوکر میں نصب کیا گیا تھا سکول انتظامیہ کی جانب سے مشکوک اشیاء کی موجودگی کی اطلاع دی گئی جس پر پولیس نے بم ڈسپوزل سکوارڈ کے ہمراہ جا کر بم کو ناکارہ بنا دیا ، واقع کے بعد پولیس نے ضلع باغ کے تمام سکولوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے اور علاقے کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

واقع کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا ، اہل علاقہ اور والدین کی بڑی تعداد کالج پہنچ گئی

متعلقہ عنوان :