وزیراعظم خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچے

ہفتہ 13 فروری 2016 16:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ہفتہ کی دوپہر اسلام آباد سے لاہور پہنچے۔ وزیراعظم اپنے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے تو علامہ اقبال انٹرنیشنل لاہور ایئرپورٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم لاہور ایئرپورٹ بذریعہ ہیلی کاپٹر اپنی زاتی رہائش گاہ واقع جاتی عمرہ رائیونڈ روڈ چلے گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم آج چھٹی کا دن لاہور گزاریں گے لیگی وفود سمیت بعض اراکین پنجاب اسمبلی کے وفود سے ملاقاتیں ان کے لاہور میں قیام کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔