اسلام آباد، ناکے پرفائرنگ اور پولیس اہلکارکی ہلاکت کا مقدمہ تھانہ آئی نائن میں درج

ہفتہ 13 فروری 2016 16:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء) وفاقی دار الحکومت میں سیکٹر آئی نائن کے علاقے کٹاریاں میں پولیس ناکے پرفائرنگ اور پولیس اہلکارکی ہلاکت کا مقدمہ تھانہ آئی نائن میں انسداد دہشت گردی ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کی کٹار یاں پولیس ناکے پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک موٹرسائیکل سوار بھی زخمی ہوا تاہم موقع سے فرار ہو گئے۔ہفتہ کو واقعہ کا مقدمہ تھانہ آئی نائن میں درج کرلیا گیا ۔پولیس کے مطابق مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :