حکمران عوام کو ریلیف دینے کو اپنے لیے “گناہ “سمجھتے ہیں ‘ (ن) لیگ غر یبوں کا خون نچوڑنے والی پارٹی بن چکی ہے ‘پنجاب کے حکمرانوں کے ذہن پربھی ”میٹروٹرین “سوار ہوچکی ہے ‘چینی ‘دال اور چنے سمیت دیگر کھانے اشیاء کی قیمتوں میں7روپے تک اضافہ غریبوں پر” ڈرؤن حملہ“ ہے

تحریک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور کا کارکنوں سے خطاب ‘میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 13 فروری 2016 16:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء) تحریک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمران عوام کو ریلیف دینے کو اپنے لیے “گناہ “سمجھتے ہیں ‘ (ن) لیگ غر یبوں کا خون نچوڑنے والی پارٹی بن چکی ہے ‘پنجاب کے حکمرانوں کے ذہن پربھی ”میٹروٹرین “سوار ہوچکی ہے ‘چینی ‘دال اور چنے سمیت دیگر کھانے اشیاء کی قیمتوں میں7روپے تک اضافہ غریبوں پر” ڈرؤن حملہ“ ہے‘(ن) لیگ کے پاس غریبوں کا خون نچوڑنے اورناکام پالیسوں کے سواکوئی ”تجربہ “نہیں‘حکمران عوام کو ریلیف دینے کو اپنے لیے “گناہ “سمجھتے ہیں ‘مہنگائی نے غریبوں سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے مگر بے حس حکمران عوام دوستی کے جھوٹے نعرے لگا کر قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ این اے122میں تحر یک انصاف کے یونین کونسل دفتر کا افتتاح کر نے کے موقعہ پر کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پرعاصم میر سمیت دیگر بھی موجو د تھے تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک میں پہلے ہی مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان آیا ہے ان حالات میں لاہور میں کھانے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضا فہ کرنا حکومت کا ظالمانہ اقدام ہے جس سے غر یب آدمی کی مشکلات کم نہیں ہونگیں بلکہ ان میں مزید اضافہ ہوگا جسکی وجہ سے غریبوں کے پاس خودکشی کے سواکوئی آپشن نہیں بچے گا ۔

انہوں نے کہا کہ(ن) لیگ نے عام انتخابات میں قوم سے جتنے بھی وعدے کیے آج تک کسی ایک پر بھی عمل نہیں کر سکے جسکی وجہ سے اس بات میں اب کوئی شک نہیں کہ موجودہ حکمران مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور قوم ان نااہل حکمرانوں کو مزید ایک بھی لمحہ کیلئے برداشت کرنے کو تیار نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف عوام دوست پالیسوں کی سیاست کر رہی ہے جسکی وجہ سے آج تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت بن چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :